مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی آذربائیجان کرائسز مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے مہر خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہےکہ آج صبح خوئے اور سلماس میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی۔
انہوں نے مزید کہاکہ آج کے زلزلے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 7 کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا اور 5 زخمی اب تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
محبوبی نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والے 52 افراد نے فوری طبی خدمات حاصل کیں۔