ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فرانسیسی حکومت کو اپنی عوام کی آواز سننی چاہیئے، کہا کہ فرانس میں مظاہرہ کرنے والے، فرانسیسی خواتین کی حمایت میں یورپی خواتین وزراء کے ردعمل کے منتظر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ فرانسیسی حکومت کو اپنی عوام سے گفتگو کرنی چاہیئے اور ان کی آواز سننی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے تشدد کا اخلاق کی کرسی پر بیٹھ کر دوسروں کو حقوق بشر جیسے مسائل کی طرف متوجہ کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فرانسیسی، احتجاج کرنے والی خواتین کی حمایت میں یورپی، آسٹریلوی اور کینیڈین خواتین وزراء کے ردعمل کے منتظر ہیں۔