مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے لیے دفتری اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں آج بروز جمعرات 23 مارچ سے رمضان المبارک کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔
مرکزی بینک کی جانب سے سوشل میڈیا پر اہل وطن کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے دفتری اوقات کار سے متعلق بتایا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں پیر سے لیکر جمعرات تک بینکس صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک عوامی لین دین کے لیے کھلے رہیں گے۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعے کے روز بینک صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے کھلے رہیں گے۔