مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہےکہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں اسکولز کے اوقات کار کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹفیکیشن کے مطابق دوران رمضان اسکولز میں تدریسی اوقات کار صبح 7:30 سے 11:30 تک ہوں گے جب کہ جمعے کے روز صبح ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک تدریسی عمل ہوگا۔
ڈبل شفٹ والے یا دوپہر کی شفٹ والے اسکولز میں تدریسی اوقات کار صبح 11:45 سے دوپہر 2:45 تک ہوں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ان مقررہ اوقات کار کی پابندی کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔