ایرانی صدر کے دفتر کے سیاسی امور کے نائب سربراہ نے سعودی بادشاہ کی طرف سے ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت کے بارے میں خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر کے دفتر کے سیاسی امور کے نائب سربراہ محمد جمشیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے آیت اللہ رئیسی کے نام ایک خط میں دونوں برادر ممالک کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے۔

 انہوں نے آیت اللہ رئیسی کو ریاض کا سرکاری دورہ کرنے اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ صدر رئیسی نے اس دعوت کا خیر مقدم کیا اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایران کی تیاری پر زور دیا۔