مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایک لاکھ پچاسی ہزار مستحق خاندانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق مستحق خاندان مفت آٹا 18 مارچ سے حاصل کر سکیں گے، فی مستحق خاندان ماہانہ 30 کلو آٹا مفت حاصل کر سکے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مستحق افراد 8717 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اہلیت جانچ سکتے ہیں۔
ترجمان وزیراعظم آفس کا مزید کہنا ہے کہ مستحق افراد مفت آٹا یوٹیلٹی اسٹورز پر قائم 40 سیل پوائنٹس سے حاصل کر سکیں گے، مستحق افراد کا ڈیٹا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک ہوگا۔