مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دونوں ممالک کے لیے این ڈی ایم اے نے یہ سامان 28 فروری کو یہاں سے روانہ کیا تھا، 1000 ٹن امدادی سامان لے کر جانے والا یہ پہلا بحری جہاز ہے جو منزل پر پہنچا ہے۔ امدادی سامان میں کمبل، خشک راشن، دوائیں اور گرم کپڑے شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق جہاز کی استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، شامی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران، پاکستانی سفیر ائیر مارشل (ر) شاہد اختر، اسکول کے بچوں اور دیگر لوگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے، بچوں نے بینڈ کی دھن بجا کر جہاز اور عملے کا خیرمقدم کیا۔
ترجمان کے مطابق پی این ایس معاون بھی 550 ٹن لوڈ کے ساتھ 12 مارچ روانہ کیا گیا، این ڈی ایم اے کی جانب سے ایک سول بحری جہاز بھی 67 کنٹینرز کے ساتھ بھیجا جا چکا ہےم این ڈی ایم اے دو سول بحری جہازوں کے ذریعے مزید امداد جلد بھیجے گا۔