رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تمام انصاف پسند قوموں پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے سے واقفیت حاصل کریں اور اپنی کوششوں کو یکجا کریں۔

مہر خبر رساں ایجنسی نے رہبر معظم انقلاب کے دفتر کی آفیشل ویب سائٹ سے نقل کیا ہے کہ وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں کتاب "سیل نمبر 14" کے ہسپانوی ترجمے کی باضابطہ رونمائی کی تقریب میں آیت اللہ خامنہ ای کا دنیا کے تمام ہسپانوی بولنے والوں کے نام پیغام شائع کیا گیا۔

خیال رہے کہ کتاب "سیل نمبر 14" (ہسپانوی میں "Celda n.º 14") رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی پہلوی حکومت کے خلاف جد و جہد کے دوران جیل اور جلاوطنی میں گزارے گئے ایام کی مزاحمت کی یادوں پر مشتمل ہے۔

رہبر معظم کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

خدا کے نام سے جو مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔

اگر میں اس کتاب ("سیل نمبر 14") کے ذریعہ آپ ہسپانوی بولنے والے لوگوں کے ساتھ گفتگو کرنے میں کامیاب رہا ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔ یہ میری زندگی کے ایک چھوٹے سے حصے پر محیط ہے۔ یہ بہت اچھا ہے اگر ہم سب، آپ اور تمام انصاف پسند قومیں ایک دوسرے سے زیادہ مانوس ہونے اور اپنی کوششوں کو یکجا کرنے کے قابل ہو جائیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ترقی و کامیابی عطا فرمائے۔