سابق رکن پنجاب اسمبلی نے کہاکہ عالم بشریت کو یہ جان لینا چاہیئے کہ ان کا نجات دہندہ رسول اسلام (ص) کے فرزندوں میں سے ایک فرزند، حضرت مہدی عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف ہیں دنیا والوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشریت کی نجات کیلئے ایک مصلح ظہور کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منجی عالم بشریت حضرت بقیتہ اللہ کی ولادت با سعادت اور نیمہ شعبان کے پر مسرت موقع پر سینئر رہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا کرم اور احسان ہے کہ اس نے ایک بار پھر ہمیں اس مبارک شب کی برکتوں اور رحمتوں کو اپنے دامن میں سمیٹنا نصیب کیا نیمہ شعبان راز الہی سے بھرپور رات ہے پس جس نے اس شب کی عظمت کو درک کرتے ہوئے ذیادہ سے ذیادہ بندگی و عبادت خدا میں صرف کیا سعادت مندی و خوش بختی اس کا مقدر ٹہرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت اس وقت آزمائشوں بلاوں اور مصیبتوں کے دور سے گزر رہی ہے ایسے میں انسان مایوسی و نا امیدی کے اندھے کنوئیں میں جا گرتا ہے جہاں اندھیرے اور تاریکی کا بسیرا ہے لیکن لاکھ شکر اس ذات الہی کا ہم اس مکتب کے پیروکار ہیں جہاں جب ظلم بڑھتا جاتا ہے تو امید کا دیا روشن تر ہوتا جاتا ہے یہ امید ظہور امام مھدی عج کی امید ہے جو ہمیں ہر طرح کی مایوسی و تاریکی سے بچاے ہوے انہوں نے  مزید کہا عالم بشریت کو یہ جان لینا چاہیئے کہ ان کا نجات دہندہ رسول اسلام (ص) کے فرزندوں میں سے ایک فرزند، حضرت مہدی عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف ہیں دنیا والوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشریت کی نجات کیلئے ایک مصلح ظہور کرے گا، لہٰذا دنیا والوں کو انتظار اور ظہور کے مسئلے سے آگاہ ہونا چاہیئے اور منتظران امام زمن عج کو غیبت میں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہونا چاہیئے۔