مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ امدادی ذرائع کے مطابق چلتی بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مسافروں نے شیشے توڑ کر جانیں بچائیں۔
واقعے کے بعد جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس کو روک دیا گیا۔ عینی شاہد کے مطابق بس میں آگ بجھانے والے آلات کی کمی سے نقصان زیادہ ہوا۔
ترجمان 1122 نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا ہے، میٹرو بس میں آگ سے دو مسافر متاثر ہوئے، دونوں دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے ہیں، انہیں ہسپتال منتقل کررہے ہیں۔