چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے اور انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا کہ  آئین کی پاسداری سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی، سپریم کورٹ نے بہادری سے اپنا کردار  نبھایا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکہا کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی توثیق ہے۔

عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے اور  پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم شروع کرنےکا بھی اعلان کیا۔

خیال رہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں صوبوں میں انتخابات 90 دنوں میں کرانےکا حکم دے دیا ہے۔