محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر تیس منٹ پر ہو گی۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آ جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد اب صرف چند دنوں کی دوری پر ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان اب ماہ مبارک کا نا صرف بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، بلکہ شعبان کے آغاز کا وقت قریب آنے پر رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں۔ پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر تیس منٹ پر ہو گی۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آ جائے گا جس حساب سے رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 22 مارچ کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی طور پر ابر آلود ہو گا ۔

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ بروز بدھ کو ہوگا۔

جب کہ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہو گا۔ اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا۔ جب کہ ماہ مبارک کی آمد میں ایک ماہ باقی رہ جانے پر ملک میں مہنگائی کا طوفان مزید خوفناک شکل اختیار کر گیا۔ 2 ماہ قبل ڈھائی سو روپے میں بکنے والی دال ماش ہول سیل مارکیٹ میں 400 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے جب کہ دال مونگ کی قیمت 200 سے بڑھ کر ڈھائی سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دال چنا 180 روپے سے بڑھ کر 230 روپے کردی گئی جب کہ سفید چنے کو بھی پر لگ گئے،  جس کے نتیجے میں قیمت 250 روپے سے بڑھ کر 400 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ ہول سیل مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق لال لوبیا 300 روپے سے بڑھ کر 400 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔