مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں تین منزلہ عمارت کے اوپر کے دو فلور گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پٹیل پاڑہ میں فٹ بال گراؤنڈ کے قریب عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا، ملبے سے مزید 2 زخمیوں کو نکال لیا گیا، جس کے بعد زخمیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں 5 افراد موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے سے نکالے گئے 2 زخمی دم توڑ گئے، جبکہ 3 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔