مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر بشار الاسد نے آج ہفتے کے روز زلزلہ زدہ علاقوں کے دورے کے دوران کہا کہ آج کا مغربی دوغلا پن اور دوہری امتیازی پالیسیاں کوئی نیا مسئلہ نہیں بلکہ ایک واضح بات ہے 6 صدیاں پہلے سے موجود ہے۔
ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کے حوالے سے مغربی ملکوں کی دوہری امتیازی پالیسی کے متعلق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاذقیہ میں ایک اسپتال کے دورے کے دوران کیا۔
شامی صدر سے جب ایک صحافی نے پوچھا کہ شامی عوام کے لیے آپ کا کیا پیغام ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ایک ملک کا سربراہ اپنے عوام کو پیغام نہیں دیتا بلکہ ان سے پیغام لیتا ہے تا کہ اپنے فرائض پر عمل کرسکے۔ یقیناً موجودہ حساس او مشکل حالات میں ہمارا فریضہ خلوص اور صداقت کے ساتھ کام کرنا ہے۔
شامی صدر نے مشکل وقت میں شامی عوام کی مدد پر روسی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
در ایں اثنا صدر بشار الاسد نے لاذقیہ کے دورے علاوہ حلب بھی جا کر امدادی کاموں کو نزدیک دے دیکھا اور ریسکیو اور ریلیف سائٹس کا دورہ کیا۔