مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سابق صدر جنرل پرویز مشرف امریکن اسپتال دبئی میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔
پرویز مشرف نے 1999 میں پاکستان میں مارشل لاء لگا کر چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ 2001 سے 2008 تک صدر پاکستان کے عہدے پر براجمان رہے۔
سابق صدر کا خاندان 1947 میں نئی دہلی سے کراچی منتقل ہوا تھا۔ پرویز مشرف 1964 میں پاکستانی فوج میں شامل ہوئے، وہ آرمی اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج کوئٹہ کے گریجویٹ تھے۔