مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے حال ہی میں پولیس کے ہاتھوں امریکی عوام کے قتل عام کے حوالے سے چونکا دینے والے اعدادوشمار منتشر کیے ہیں۔
الجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک انفوگرافک میں ان اعدادوشمار کو بیان کیا ہے جس میں ایک بہت زیادہ نمایاں بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق امریکی پولیس نے سب سے زیادہ سیاہ فام امریکیوں کو نشانہ بنایا اور ہلاک کیا جو افریقی نژاد ہیں۔ اس شماریاتی رپورٹ کی بنیاد پر امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فاموں کا اوسط قتل پولیس کے ہاتھوں سفید فاموں کے قتل کی تعداد سے دو گنا زیادہ ہے جو امریکہ میں نسلی امتیاز کی اعلیٰ سطح کو بے نقاب کرتا ہے۔
امریکی پولیس نے 2022 (گزشتہ سال) میں کل 1096 امریکیوں کو ہلاک کیا۔
2015 کے بعد سے ہر سال اوسطاً 1000 امریکی پولیس کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔
- امریکی پولیس کے ہاتھ متاثر ہونے والوں کی اوسط عمر 20 سے 40 سال کے درمیان تھی۔
* نسل کے لحاظ سے اوسط قتل فی دس لاکھ افراد:
5.9 فیصد سیاہ فام امریکی (افریقی نسل کے)
2.6 فیصد ھسپانوی امریکی
2.3 فیصد سفید فام امریکی
0.9 فیصد دیگر نسلوں سے