رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بریگیڈیئر جنرل احمد رضا رادان کو اسلامی جمہوریہ ایران کی قانون نافذ کرنے والی کمان کا نیا کمانڈر مقرر کیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک فرمان میں بریگیڈیئر جنرل احمد رضا رادان کو ایران کا نیا پولیس چیف مقرر کیا ہے۔

رہبر معظم کے حکم نامے میں سابق کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین اشتیری کی اس عہدے پر اپنے دور میں کی گئی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے جاری کردہ فرمان میں کہا گیا کہ جنرل اشتری 8 مارچ 2015 سے پولیس سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

رہبر معظم انقلاب نے اپنے حکم نامے میں نئے پولیس چیف کو تاکید کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے ساتھ ساتھ امن و امان بحالی اور عمومی آسائش کی فراہمی میں عوام کی رضامندی بھی حاصل کرنے کی کوشش کریں جبکہ ادارے کی صلاحیتوں میں ارتقا، پولیس فورسز کے وقار کی حفاظت اور سیکورٹی کے مخلتف شعبوں کے لئے پیشہ ورانہ مہارتوں کے حامل اہلکاروں کی تربیت کو اپنی دوسری اہم تاکید قرار دیا۔