مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکورٹی حکام اور عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ وسطی صومالیہ کے قصبے ماہاس میں دو کار بم دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جائے وقوع پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔