ہندوستان کے شہر ممبئی میں مقاومت کے شہدا جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی تیسری برسی پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے شہر ممبئی میں مقاومت کے شہدا جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی تیسری برسی کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا اہتمام مسجد ایرانیاں ڈنگری میں کیا گیا، جہاں مولانا سید قاضی عسکری نے شام میں حرم زینبیہ کے دفاع میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں دونوں کمانڈروں کی قربانیوں کے بارے میں گفتگو کی۔

مولانا قاضی عسکری نے کہا کہ جنرل سلیمانی کی انتھک کوششوں نے روئے زمین سے داعش کا صفایا کر دیا۔ دشمنوں کے ایک جعلی 'اسلامی ریاست' کے قیام کے مذموم منصوبے جنرل سلیمانی کی مزاحمتی حکمت عملی خاک میں مل گئے۔ شہید سلیمانی نے خطے کو ان کی بدنیتی پر مبنی موجودگی سے نجات دلانے میں مدد کی۔

اس حوالے سے ایک بھارتی سیاسی مبصر نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ عراق اور شام میں داعش کو شکست دینے میں جنرل قاسم سلیمانی کا کلیدی کردار تھا۔