مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان محمد شعیب نے فوری طور پر ایس ڈی پی او صدر حافظ محمد عدنان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اصغر علی شاہ کو نفری کے ساتھ موقع پر روانہ کر دیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور نزدیکی علاقوں میں فرار ہوگئے۔ رات کے اندھیرے میں پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا۔
ڈی پی او محمد شعیب نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پانچ روزہ پولیو مہم کی سیکورٹی سخت کرتے پوئے کھلے عام اسلحہ کی نمائش اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔