مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ، ایم ڈبلیوایم کی پولیٹیکل کونسل کا اہم فیصلہ ۔ایم ڈبلیوایم کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار ۔ ایم ڈبلیوایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اعتما د کو ووٹ نہیں دیں گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔
ترجمان ایم ڈبلیوایم نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی متعصبانہ روش کو ترک کریں ، مخصوص مکتب فکر کو نوازنے اور دیگر مکاتب فکر کو نظر انداز کرنے کی مذمت کرتے ہیں ۔ محکمہ اوقاف پنجاب، متحدہ علماءبورڈ پنجاب اورپنجاب قرآن بورڈمیں مکتب اہل تشیع اور اہل سنت کو نظر انداز کیا جانا ناقابل قبول ہے۔ترجمان ایم ڈبلیوایم نے مزید کہا کہ پنجاب کی موجودہ حکومت بھی ن لیگی طرز عمل پر کابند دیکھائی دے رہی ہے ، عزاداروںپر بلاوجواز مقدمات کا خاتمہ ، مجالس وجلوس پر غیر آئینی پابندیوں کا خاتمہ بھی تاحال ممکن نہیں بنایا جاسکا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی روش تبدیل کریںتو ایم ڈبلیوایم بھی اپنی فیصلے پر نظر ثانی کرسکتی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کے سیاسی سیل کا یہ فیصلہ مکتب تشیع کے وسیع تر مفاد کے تناظر میں کیا گیا ہے، ہمارے نذدیک مکتبی اقدار ومفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کی پولیٹیکل کونسل کے اس فیصلے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر قائدین کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے اور انہوں نے مسائل کا فوری نوٹس لینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔