مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون فلیٹ میں دوسری منزل پر گیلری میں کھڑی تھیں کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی خاتون کو لگی اور ان کی موت کی وجہ بنی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کینیڈین شہری تھیں اور رشتےداروں کے گھر آئی ہوئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ 27 دسمبر کو خاتون کے شوہر کی واپسی پر درج کیا جائے گا۔