ازبکستان میں ہونے والے 18 ویں ایشین کراٹے چمپئن شپ کی مختلف کیٹیگری مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے تیسرے دن 6 برونز میڈل جیت لئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہونے والے کراٹے مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے تیسرے دن 6 برونز میڈل جیتے ہیں۔سارا بہمن یار، فاطمہ سعادتی، مبینہ حیدری، لیلا بورجلی نے خواتین کراٹے مقابلوں جب کہ علی مسکینی اور صالح اباذری نے مردوں کے مقابلوں میں برونز میڈل جیتے۔

تیسرے دن کے اختتام پر ایران نے مجموعی طور پر 29 میڈل جیتے ہیں جن میں 6 سونے، 6 چاندی اور 17 برونز میڈل شامل ہیں۔18ویں ایشین کراٹے چیمپئن شب 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہورہی ہے۔