مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں واقع جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے میں قونصل جنرل حسن نوریان سے مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان و ایران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اخوت و بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا گیا جبکہ زائرین کرام کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو ہوئی جس صدر مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان ایس ایم نقی نے قونصل جنرل حسن نوریان کو زائرین کو جن جن مسائل اور پریشانیوں کو سامنا رہتا ہے تمام نکات پر روشنی ڈالی اور امید کا اظہار کیا کے انشاءاللہ ان تمام مسائل و مشکلات کا بہت جلد تدارک کیا جائے گا اس پر قونصل جنرل جمہوریہ اسلامی ایران حسن نوریان نے زائرین کرام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی اور جن مسائل کی جانب متوجہ کیا گیا انکے تدارک کے لئے ہر اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں پاک ایران دوستی اور تجارتی امور پر بھی گفتگو ہوئی اور آخر میں قونصل جنرل حسن نوریان نے صدر تنظیم عزاداری پاکستان ایس ایم نقی کی خدمت میں اعزازی شیلڈ پیش کی اور صدر ایس ایم نقی نے قونصل جنرل حسن نوریان کو نشان حسینیت ایوارڈ پیش کیا اور قونصل خانے میں مدعو کرنے پر اظہار تشکر فرمایا۔
اجراء کی تاریخ: 8 دسمبر 2022 - 10:49
ملاقات میں ملکی و بین اقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ زائرین کرام کو درپیش مسائل اور انکے تدارک کے لئے سیر حاصل گفتگو ہوئی اور پاکستان و ایران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اخوت و بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا گیا۔