ریسکیو حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ جنوبی افریقہ میں جوہانسبرگ میں دریائے جوکسکی (Jukskei River) کے کنارے ایک چرچ کے اجتماع کے دوران سیلاب کی وجہ سے کئی افراد بہا گئے، اس دوران کم از کم نو افراد ہلاک اور آٹھ دیگر افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک اور لاپتہ سبھی اس جماعت کا حصہ تھے، جو ہفتے کے روز دریا کے کنارے مذہبی رسومات ادا کر رہی تھی۔
ریسکیو کارکنوں نے اس دن دو متاثرین کی لاشیں ملنے کی اطلاع دی اور جب اتوار کی صبح تلاش اور بحالی کا مشن دوبارہ شروع ہوا تو مزید سات لاشیں ملی۔ راحت کاری کی ٹیمیں لوگوں کی مدد کررہی ہیں اور ان سے تفصیلات حاصل کررہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی گروہ اکثر دریائے جوکسکی کے کنارے جمع ہوتے ہیں، جو جوہانسبرگ کے مشرق میں الیگزینڈرا (Alexandra) جیسی ماضی کی بستیوں سے گزرتا ہے۔