مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر میں جاری فٹبال فیفا ورلڈ کپ 2022 میں آج ایران اور ویلز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں اور ایرانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یہ اہم میچ 2 صفر سے جیت لیا۔
پہلے ہاف میں ایران نے گول کرنے کے مواقع بنائے مگر گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہا، اسی کشمکس میں پہلا ہاف بغیر گول کے برابری پر ختم ہوگیا۔
دوسرا ہاف شروع ہوا تو ایران نے پھر سے حملوں کا سلسلہ شروع کیا اور ایرانی کھلاڑیوں نے ویلز پر دباؤ بڑھایا۔
ایران نے دونوں گول میچ کے آخری 3 منٹ میں کئے۔ ایرانی کھلاڑیوں نے ہر چند کہ اس میچ میں گول کرنے کے کئی مواقع گنوا دیئے تاہم کھلاڑیوں نے حوصلہ نہیں ہارا اور آخری منٹ تک ویلز کی ٹیم کو دباو میں رکھا۔ اب ایران کا اس گروپ میں اگلا میچ امریکہ کے ساتھ ہو گا اور آج کی کامیابی کے بعد ایرانی کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہو گئے۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایران کا یہ دوسرا میچ تھا۔