مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا وفد کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل ناصر مختار زادہ کی سربراہی میں شریک ہے۔
وفد میں قونصل جنرل کراچی حسن نوریان اور پاکستان میں ایرانی فوجی عہدیدار کرنل مصطفیٰ قنبرپور اس نمائش میں ایران کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ایران کا فوجی وفد آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے عنوان سے اس نمائش کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کرے گا۔ قبل ازیں بریگیڈیئر جنرل ناصر مختار زادہ کی قیادت میں ایرانی وفد پیر کے روز جناح انٹڑنیشنل ایئرپورٹ پہنچا جہاں پاکستانی حکام اور کراچی میں تعینات ایرانی قونصلر جنرل حسن نوریان اور ایرانی کرنل مصطفیٰ قنبرپور نے ایرانی فوجی وفد کا خیر مقدم کیا۔