مہر خبر رسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے صوبہ سیستان و بلوچستان میں بھیجے گئے وفد نے منگل کے روز خاش شہر میں علمائے کرام، مذہبی رہنماؤں، قبائلی عمائدین اور عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے سیستان و بلوچستان بھیجے گئے وفد کے سربراہ حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے خاش شہر کے علماء، عمائدین اور عوام کے مختلف طبقوں کے اجتماع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیستان و بلوچستان کے عوام اتحاد کا مظہر ہیں۔خیال رہے کہ رہبر معظم کی طرف سے بھیجے گئے وفد نے سیستان کے علاقے اور زابل شہر کا دورہ کرنے کے بعد خاش شہر کا دورہ کیا ہے۔
حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری اور رہبر معظم کے وفد کے اراکین منگل کی سہ پہر خاش شہر پہنچے جہاں عوام، علماء اور سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ علماء کرام، عمائدین، اکابرین اور مختلف عوامی طبقوں سے ملاقات اس وفد کے خاش کے دورے میں شامل ہے۔