شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ سب اپنے سیاسی فائدے کے لیے کیا۔ اپنی چالاکی اورغداری سے پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے پر قوم حیران ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں غیرملکی سازش کے بیانیے کی تردید کی جس سے ان کا دوسرے ممالک سے پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے میں کردار واضح ہوگیا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ سب اپنے سیاسی فائدے کے لیے کیا۔ اپنی چالاکی اورغداری سے پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے پر قوم حیران ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے گزشتہ روز انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکی سازش کا معاملہ اب ختم ہوچکا ہے۔