اجراء کی تاریخ: 9 نومبر 2022 - 15:22

خانہ اژہ ای، اصفہان شہر کے تاریخی مکانات میں سے ایک ہے جس کی قدمت 1268 ہجری تک بتائی جاتی ہے۔

اس تاریخی گھر میں استعمال ہونے والی سجاوٹ کی بنیاد پر یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ عمارت قاجار دور کی ہے، جو صفوی گھروں کی طرز پر تعمیر کی گئی تھی۔ عمارت کے مرکزی ہال چھت پر فرشتوں کی پینٹنگز دیکھی جا سکتی ہیں۔ گھر کے مرکزی ہال کی دیواروں میں پھلوں، پرندوں اور شکار گاہ کی پینٹنگز کے ساتھ قرآن مجید کی آیات، اماموں کے نام دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ عمارت سیاحوں کے لیے محدود وقت کے لیے کھولی گئی ہے۔