مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ عوام کی دعاؤں کی بدولت پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی واپسی کی وجہ سے احتجاج مزید ایک دن کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف حقیقی آزادی کا مشن ادھورا نہیں چھوڑے گی، قیادت آج اپنا نیا لائحہ عمل دے گی۔
مسرت جمشید چیمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کا قافلہ جلد منزل کی جانب رواں دواں نظر آئے گا۔
عمران خان فائرنگ سے زخمی
واضح رہے کہ عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔