شیراز کے حضرت شاہ چراغ کے حرم میں داعش کے خونیں حملے کے ساتویں روز حملے میں شہید ہونے والے تین اسکول کے طالب علموں کی یاد میں "میرا شہید ہمکلاسی" کے عنوان سے اسکول کے بچوں نے ایک عظیم اجتماع کا اہتمام کیا۔
آج جمعرات کے دن دوپہر میں حضرت شاہ چراغ احمد بن موسی کاظم (ع) کے حرم میں ہونے والی اس تقریب میں معروف منقبت خواں حاج ابوذر روحی نے اپنا نیا ترانہ "ہمکلاسی شہیدم" ﴿میرا شہید ہم کلاسی﴾ پیش کیا اور اسکول کے طلبہ نے ان کے ساتھ ہم صدا ہو کر ترانہ پڑھا۔