شاہ چراغ حملے میں والدین اور بھائی کو کھونے والے کمسن زخمی طالب علم آرتین سرایداران اور شہید طالب علم علی اصغر گویینی کے اہل خانہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شاہ چراغ حملے میں والدین اور بھائی کو کھونے والے کمسن زخمی طالب علم آرتین سرایداران اور شہید طالب علم علی اصغر گویینی کے اہل خانہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ 

آرتین سرایداران ایک کمسن اسکول کا طالب علم ہے جو شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے مزار پر دہشت گردی کے واقعے میں زندہ بچ گیا جہاں اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے والد، والدہ اور بھائی کو شہید کر دیا گیا۔

علی اصغر لوری گویینی بھی اس واقعے میں شہید ہونے والے طالب علموں میں سے ایک ہیں جن کے والد اور تین سالہ بھائی بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے۔

یہ ملاقات آج دوپہر کو ملک بھر سے آئے ہوئے طلباء کے سے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے خطاب کے بعد منعقد ہوئی۔