بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم متاثرین کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم متاثرین کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ گھناونا حملہ ایک اور یاد دہانی ہے کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے بڑا اور اہم خطرہ ہے۔ آج کے دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا کے تمام ممالک ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر اس کا مقابلہ کریں۔