مہر خبررساں ایجنسی کے مینجنگ ڈائریکٹر نے جاپان اور شام کی نیوز ایجنسیز کے وفود سے ملاقات کی جس کے بعد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

مہر کے نامہ نگار کے مطابق، مہر خبررساں ایجنسی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد شجاعیان نے ایشیا پیسیفک نیوز ایجنسیز کی 18ویں جنرل اسمبلی کی سائڈ لائن پر جاپانی نیوز ایجنسی کے وفد کے سربراہ اور شامی خبر رساں ایجنسی کے مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔

شجاعیان نے جپانی خبر رساں ایجنسی کے وفد کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں دونوں خبر رساں ایجنسیوں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور مزید رابطے پر زور دیا۔

انہوں نے جاپانی وفد کو بتایا کہ مہر خبررساں ایجنسی ایک ثقافتی تنظیم سے منسلک ادارہ ہے۔ یہ ثقافتی تنظیم مختلف ثقافتی پروڈکشنز کرتی ہے جن میں فلمیں، سینما پروڈکشنز، کتابیں اور دیگر آرٹ پروڈکشنز شامل ہیں۔

در ایں اثنا مہر خبررساں ایجنسی کے مینجنگ ڈائریکٹر نے اپنی دوسری ملاقات میں شام کی نیوز ایجنسی سانا کے مینجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت کی اور کہا کہ آپ اور آپ کے ملک کو خود سے قریب محسوس کرتے ہیں اور دو طرفہ یادداشت کو مقصد دونوں قوموں کی حقیقی تصویر کو اجاگر کرنا اور اس مقصد کے لئے دو طرفہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔

شجاعیان نے کہا کہ شام اور ایران کی قوموں میں امید پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور مشترکہ قوموں میں امید پیدا کرنا ہمارا منصبی فریضہ ہے، خاص طور پر شامی قوم کے لئے کہ جو ہماری طرح دشمنوں کی یلغار کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔

سانا نیوز ایجنسی کے مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے اور آپ کے ملکوں کا نقطہ نظر ایک جیسا ہے جبکہ یہ کافی نہیں ہے اور اسے مزید فروغ ملنا چاہئے اور دونوں جانب سے بامقصد مشترکہ کام اور میڈیا پروڈکشنز سامنے آنی چاہیں۔

دونوں ملاقاتوں کے اختتام پر مہر خبر رساں ایجنسی کے مینجنگ ڈائریکٹر نے جاپانی اور شامی نیوز ایجنسی کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔