مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسپوٹنک نیوز نے ایک سیکورٹی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ دمشق کے نواحی علاقے میں ایک بس میں ہونے والے دھماکے میں شامی فوج کے کم از کم 18 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دمشق کے جنوب مغرب میں شامی فوج کے افسران اور فوجیوں کو لے جانے والی ایک بس سڑک کے کنارے نصب بم سے پھٹ گئی اور کم از کم 18 شامی فوجی اور افسران مارے گئے ہیں۔عینی شاہدین اور مقامی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ دمشق سے الصبورہ جانے والی سڑک پر شامی فوج کی بس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 بتائی ہے جبکہ 27 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 14 اکتوبر 2022 - 01:36
میڈیا نے نے ایک سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ دمشق کے نواحی علاقے میں ایک بس میں ہونے والے دھماکے میں شامی فوج کے کم از کم 18 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔