مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، ایران کے محکمہ پوسٹ مارٹم نے جمعے کے روز مہساامینی کی موت کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال کے ریکارڈ، دماغ اور پیھپھڑوں کے سی ٹی اسکین، بدن کے ظاہری معائنے اور پوسٹ مارٹم نیز، بائیوآپسی رپورٹ کے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ متوفیہ کی موت سر پر یا بدن کے حیاتی اعضا و جوارح پر کسی قسم کے چوٹ کے نشان نہیں پائے گئے .
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی میڈیکل ایڈ اور سانس بحالی کی کوششیں کارگر ثابت نہ ہوسکیں اور مہسا امینی کی اسپتال منتقلی اور کسرا اسپتال کے عملے کی کوششوں کے باوجود، مریضہ سیریبرل ہائی پوکسیا کے نتیجے میں ملٹی پل آرگن فیلیئر کی وجہ سے فوت ہوگئی۔
واضح رہے کہ پچھلے چند روز کے دوران انقلاب مخالفین اور دشمن میڈیا کی اشتعال دلانے والی مہم سے متاثر ہونے والے بلوائی، مہسا امینی کی موت کے بہانے، ایران کے مختلف شہروں میں ہنگاموں اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر تے رہے ہیں۔ کاروں، موٹر سائیکلوں اور بینکوں کو آگ اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرکے بلوائیوں نے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی جسے پولیس نے عوام کے تعاون سے ناکام بنا دیا۔
امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کے سیاسی عہدیدار، مغربی میڈیا اور مغرب کی حمایت سے ایران دشمن عناصر کے ذریعے چلائے جانے والے فارسی چینل اس غم انگیز واقعے سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔