اقوام متحدہ نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے اپیل کو 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کر دیا۔ یہ نظر ثانی شدہ فلیش اپیل آج کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے اپیل کو 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کر دیا۔ یہ نظر ثانی شدہ فلیش اپیل آج کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ آج جنیوا میں تقریب کے دوران مشترکہ طور پر فلیش اپیل کریں گے، فلڈ ریسپانس پلان حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ نے مل کر تیار کیا ہے۔

تقریب میں وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیریں رحمان، اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھسنڈ اور ڈی جی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس شریک ہونگے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس بھی اقوام متحدہ کی نمائندگی کریں گے۔ وفاقی وزراء احسن اقبال،ایاز صادق اور وزیرمملکت حنا ربانی کھر ورچوئل شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے علاوہ انسانی امداد کی تنظیمیں شرکت کریں گی۔