افغانستان کابل میں ایک بار پھر شیعہ برادری کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے پر رکن پنجاب اسمبلی و سینیئر رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ افغانستان شیعہ برادری کے لئے غیر محفوظ بنتا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کابل میں ایک بار پھر شیعہ برادری کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے پر رکن پنجاب اسمبلی و سینیئر رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ افغانستان شیعہ برادری کے لئے غیر محفوظ بنتا جا رہا ہے اور طالبان حکومت انہیں تحفظ دینے میں سنجیدہ نہیں پے در پے تعلیمی اداروں اور مساجد پر حملے سینکڑوں معصوم جانوں کی شہادتوں کا باعث بنے لیکن ان کے تحفظ کے لیے کوئ اقدامات نہیں کیے جارہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات افغان قوم و ملک کا تابناک مستقبل اور اپنے والدین کا سہارا اور امید تھے اس دل دہلانے والے واقعے، جوان شہادتوں اور شیعہ نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی حیرت انگیز ہے۔

انہوں نے کہا وہ میڈیا اور ادارے جو ایک ایرانی خاتون مہسا امینی کی اچانک موت کو قتل کا پراپگینڈہ بنا کر پوری دنیا کے میڈیا پر واویلہ کر رہے تھے آج کابل میں شہید ہونے والی طالبات کے لیے آواز کیوں نہیں اٹھا رہے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری کے اس منافقانہ رویہ کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ تمام شہداء کے درجات بلند فرماے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماے۔ آمین

لیبلز