مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیاسے نقل کیاہےکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نمبروں میں اضافے کے لئے دوستی اورتعلقات رکھنے کا مطالبہ کرنے کے والے استاد کی طالبات نے پٹائی کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طالبات کو ہراساں کرنے والے لیکچرار کی چپل سے پٹائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ طلبا نے بھی لیکچرار کو تشدد بنایا۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کا موقف ہے کہ لیکچرار طویل عرصے سے نمبروں کے عوض طالبات کو ہراساں کرتے آرہے ہیں۔ طلبا اور طالبات نے لیکچرار کی برطرفی کے لئے مظاہرہ بھی کیا۔یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم نے بیان میں کہا کہ طالبات کو ہراساں کرنے والے استاد کو معطل کردیا گیا ہے اور شکایت کو ہراسمینٹ اور ڈسپلنری کمیٹی میں درج کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ڈاکٹر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری ایک ہفتے میں مکمل کرکے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔جے ایس ایم یو میں ہراسگی کے خلاف مکمل پالیسی موجود ہے۔ہراسگی کے معاملات کو سنجیدگی اور سختی سے نمٹایا جاتا ہے تاکہ طلبہ اور طالبات خود کو محفوظ محسوس کریں۔