صیہونی اسرائیلی افواج نے اتوار کے روز القدس میں لڑکیوں کے ایک اسکول پر آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے چھاپہ مار کاروائی کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ القدس کے علاقے میں ایک سیکنڈری اسکول پر صہیونی فورسز کے آنسو گیس کے حملے کے نتیجے میں اسکول کی متعدد طالبات کا دم گھٹ گیا۔

مغربی کنارے اور مقبوضہ القدس میں نہتے فلسطینی عوام کو تقریباً ہر روز گھروں، شہروں اور دیہاتوں پر صیہونی حکومت کی فوج کی چھاپہ مار کاروائیوں کا سامنا رہتا ہے اور غاصب رجیم کے مسلح فوجی متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیتے ہیں۔

صیہونی حکومت کے حملوں سے اسکول، صحت اور مذہبی مراکز محفوظ نہیں جبکہ ان حملوں میں ہزاروں فلسطینی شہری شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔