مہر کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مرکزی اربعین کمیٹی کے سربراہ سید مجید میر احمدی نے کہا ہے کہ سرحد عبور کرنے والے افراد کے اعداد و شمار میں گزشتہ روز کی بنسبت ٦۸ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک تقریباً ایک لاکھ افراد زمینی اور ہوائی راستوں سے عراق میں داخل ہوچکے ہیں جن میں سے تقریباً ڈھائی ہزار افراد ہوائی راستوں سے عراق روانہ ہوئے ہیں۔
اربعین کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب تک ۲۳ لاکھ ۷ ہزار سے زائد افراد نے اربعین پورٹل پر زیارت کے لئے نام لکھوایا ہے کہ جن میں سے ۴ لاکھ افراد کو کرونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا چونکہ صفر کی ابتدا سے زائرین روانگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور صدر مملکت نے ہدایات دی ہیں کہ زائرین کے لئے چار چیزوں یعنی صحت، سیکورٹی، سہولت اور سستے سفر پر توجہ مرکوز رہنی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی موکبوں میں بتدریج اضافہ ہوگا، البتہ ایران کی حدود میں بھی سرحدی نقاط پر ١۲۰۰ موکب زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔