امریکی دعووں کے بعد ایک مرتبہ پھر طالبان نے زور دیا ہے کہ امریکہ کے اعلان کردہ مبینہ مقام سے کوئی لاش نہیں ملی جبکہ امریکی ڈرونزکی افغانستان میں موجودگی جارحیت ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی نے رويٹرز نيوز ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج جمعرات کے دن پریس بریفنگ کے دوران ایک مرتبہ پھر اعلان کیا کہ طالبان کو القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی لاش نہیں ملی۔ یہ صرف ایک دعوا ہے جس کے بارے میں اپنی تحقیقات جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی فضائی حدود میں امریکا کے ڈرونز موجود ہیں جسے ہم جارحیت تصور کرتے ہے۔

اس سے پہلے طالبان حکومت نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ ہرگز افغانستان میں ڈرون کاروائی انجام نہ دے۔