یہ محفل بنیادی طور پر شعر و شاعری کی ایک ادبی محفل ہے جو«در حلقه رندان» کے نام سے ہر مہینے ہوتی ہے، تاہم ایام عزا کی مناسبت سے محرم کے مہینے میں اسے محفل مرثیہ میں تبدیل کردیا گیا ہے اور اب « رندان تشنه لب » کے عنوان کے تحت منعقد ہوگی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کل بروز منگل 16 اگست کو آرٹ سینٹر میں محفل مرثیہ «رندان تشنه لب» منعقد ہوگی۔

یہ محفل بنیادی طور پر شعر و شاعری کی ایک ادبی محفل ہے جو«در حلقه رندان» کے نام سے ہر مہینے ہوتی ہے، تاہم ایام عزا کی مناسبت سے محرم کے مہینے میں اسے محفل مرثیہ میں تبدیل کردیا گیا ہے اور اب « رندان تشنه لب » کے عنوان کے تحت منعقد ہوگی جس میں شعرا ایام عزا کی مناسبت سے اپنے اشعار اور مرثیے پیش کریں گے۔ 

محفل کی نظامت معروف شاعر رسالت بوذری کریں گے جبکہ نوجوان اور سینیئر شعرا کی ایک تعداد اپنا تازہ ترین یا معروف کلام پیش کرے گی۔ 

محفل میں حاج‌علی انسانی، یوسفعلی میرشکاک، محمدعلی مجاهدی، عباس احمدی، اسماعیل امینی، امید مهدی‌نژاد، سیدعبدالجواد موسوی، نادر ختایی، سیامک روشن، شهاب جدا، محمدحسین مهدویان، امین شفیعی اور دیگر شعرا شرکت کریں گے۔