مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں جانبحق ہونے والے جوانوں میں مانسہرہ کے رہائشی لانس نائیک شاہ زیب، عمر 22 سال، غزر کے رہائشی لانس نائیک سجاد، عمر 26 سال، کوہاٹ کے رہائشی سپاہی عمیر، عمر 25 سال اور نارووال کے رہائشی سپاہی خرم، عمر 30 سال) شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔