تحریک اسلامی نائیجیریا کے رہنما نے مہر خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ نائیجیریا کے شہر زاریا میں سیکورٹی اہلکاروں نے آج عاشورا کے جلوسوں میں شامل عزاداروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں شیخ زکزاکی کے بھتیجے محسن یعقوب سمیت اب تک 6 عزادار شہید اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اب تک کی اطلاع کے مطابق 6 عزادار شہید ہوگئے ہے لیکن چونکہ بہت سے زخمیوں کی حالت نازک ہے، اس لئے شہید ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے مسلمانوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول ص کی یاد میں جلوس ہائے عزا نکال کر امام عالی مقام اور آپ کے اصحاب باوفا کی شہادت کو یاد کیا-یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ جب نائجیریا میں عزاداروں پر سیکورٹی اہلکاروں نے چڑھائی کی ہو بلکہ گذشتہ برس بھی نائجیریا کے سیکورٹی اہلکاروں نے زاریا شہر میں عاشورا کے جلوس پر چڑھائی کی تھی جس میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔
اس سے پہلے 2014ء کو یوم قدس کی ریلی پر نائجیرین آرمی کی فائرنگ سے شیخ زکزاکی کے تین بیٹے اور 33 دیگر شیعہ افراد شہید ہوئے تھے۔
شہید محسن یعقوب
ہمیں سوشل میڈیا پر جوائن کریں