پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی صورت حال ابتر اور پاکستان ڈیفالٹ کے قریب ہے مگر پی ڈی ایم سیاست کی جگہ ریاست کو دیکھتے ہوئے اقدامات کررہی ہے، بجلی اور تیل کی قیمتوں کا کنٹرول میرے پاس نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی صورت حال ابتر اور پاکستان ڈیفالٹ کے قریب ہے مگر پی ڈی ایم سیاست کی جگہ ریاست کو دیکھتے ہوئے اقدامات کررہی ہے، بجلی اور تیل کی قیمتوں کا کنٹرول میرے پاس نہیں۔

راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف نے تقریر کے آغاز پر ملک بھر میں ہونے والی بارشوں اور اس سے ہونے والے نقصانات پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں نے بلوچستان ،کراچی سندھ، خیبرپختونخوا اور خصوصاً چترال میں تباہی مچائی، صوبائی حکومتیں اس حوالے سے کام کررہی ہیں ،وفاق بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے ، ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس معاملے پر وفاقی حکومت پیچھے نہیں رہے گی  اور  ہم متاثرہ خاندانوں کوآسانی فراہم کرنے کے لیے امدادی پیکج میں مزید اضافہ کریں گے۔