مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے قومی سلامتی امور کے مشیر جیک سلیوان کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ترجمان نیشنل سکیورٹی کونسل نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جیک سلیوان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا ہے۔
ترجمان نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق جیک سلیوان امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ قریبی رابطے میں نہیں تھے۔
نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ جیک سلیوان میں کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 568 ہو چکی ہے جبکہ اب تک اس سے 10 لاکھ 38 ہزار 289 اموات واقع ہوئی ہیں۔