اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی 25 ویں صوبائی سفر پر اصفہان پہنچ گئے ہیں ،جہاں صوبہ کے اعلی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی 25 ویں صوبائی سفر پرصوبہ اصفہان پہنچ گئے ہیں ،جہاں صوبہ کے گورنرسید رضا مرتضوی، صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید یوسف طباطبائی  اور دیگر اعلی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

صدر ابراہیم رئیسی صوبہ اصفہان کے ایک روزہ دورے کے دوران صوبہ کے ترقیاتی امور کا جائزہ لیں گے اور صوبہ کی انتظامیہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سید ابراہیم رئیسی نے اصفہان ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس اصفہان میں پانی کی قلت کو دور کرنے کا منصوبہ موجود ہے اور اس منصوبہ پر کام بھی جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اصفہان اہم اور انقلابی صوبہ ہے اور صوبہ اصفہان کے عوام نے انقلاب اسلامی کی ہمراہی اور حمایت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔