مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کےخلاف کریک ڈاؤن اور ظلم و ستم بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی مسلمانوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے مودی سرکار سے مسلمانوں پرتشدد بند کرنے اورکریک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مزید کہنا تھا کہ امتیازی سلوک کیخلاف آواز اٹھانے والے مسلمانوں پربھارتی حکومت کریک ڈاؤن کررہی ہے۔ بلاجواز گرفتاریاں اورگھروں کی مسماری انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ایمنسٹی انٹر نیشنل نے مظاہرین کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی مطالبہ کیا۔
بھارت کے مختلف شہروں میں اسلامی مقدسات کی توہین کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔اترپردیش کے شہر الہٰ باد میں ویلفیئر پارٹی کے رہنما محمد جاوید کوگرفتار اور ان کا گھربھی مسمار کردیا گیا جبکہ مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والی آفرین فاطمہ کا گھر بھی گرا دیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت اور اس کے اتحادی ہندو شرپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔